عید پر کسی مستحق کو تنہا نہ چھوڑیں، قومی کرکٹرز لاک ڈاؤن سے پریشان لوگوں کیلئے میدان میں آ گئے

Last Updated On 18 May,2020 05:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عید پر کسی مستحق کو تنہا نہ چھوڑیں، قومی کرکٹرز کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن سے پریشان لوگوں کے لئے میدان میں آگئے، سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں مستحقین کے لئے راشن مہم کے بعد فاسٹ بولر رومان رئیس نے اب عیدی مہم کا آغاز کردیا ۔رومان رئیس "ہمارے لوگ ہمارا پاکستان" کے نام سے عیدی مہم چلا رہے ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے ان کے جذبے کو سراہا۔۔

کورونا وائرس کے باعث آل راونڈ محمد حفیظ نے سادگی سے عید منانے کا پیغام دیا، کہتے ہیں کہ اس بار شاپنگ نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کریں۔

سابق وویمن کرکٹ کپتان ثناء میر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ عید پر اپنے گھروں پرہی رہیں گی اور الماری سے پرانا لباس نکال کر عید پر منائیں گی ،انھوں نے مستحقین کی مدد کرنے کا بھی پیغام دیا۔
 

Advertisement