آزاد کشمیر حکومت کا 18 مئی سے دو ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Last Updated On 17 May,2020 11:27 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے 18 مئی سے دو ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بازاروں میں خریداروں کے رش کے باعث لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی ختم کر دی جائے گی۔

اس کا اطلاق آئندہ دو ہفتوں کے لئے ہوگا۔ سخت لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹور، دودھ اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
 

Advertisement