واشنگٹن: (ویب ڈیسک) جو موبائل فون آپ کے ہاتھ میں ہے اس کی بیٹری لیتھیم آئن بیٹری سے چل رہی ہے، اس کا سب سے بڑا مسئلہ بار بار چارجنگ کی ٹینشن اور مہنگا ہونا ہے، اب سوڈیم بیٹریاں پیش ہیں جن میں ان مسائل کو کسی قدر حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوڈیم زمین پر خاصی مقدار میں دستیاب ہے اس لئے اس سے تیار کی گئی بیٹریاں کم قیمت اور زیادہ مقدار میں دستیاب ہوں گی، ایک سائنسدان نے سوڈیم کی بیٹری کا ایسا ڈیزائن تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس میں کیتھوڈ کو میٹل آکسائیڈ بنایا گیا اور سوڈیم آئن سے بھرا مائع الیکٹرولائٹ کو استعمال کیا گیا۔
لیبارٹری میں جب اس ڈیزائن کا تجربہ کیا گیا توبیٹری نے بہت اچھی کارکردگی ظاہر کی جو ایک ہزار مرتبہ چارج ہونے کے بعد بھی 80 فیصد پرفارمنس کے ساتھ کام کرتی رہی۔ اس میں ایک اور اہم کامیابی کیتھوڈ بھی نئے میٹیریل سے بنانا ہے جو اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔ اس بیٹری کی خاص بات زیادہ لمبے عرصے تک چلنا ہے، یعنی اگر آپ لمبے سفر پر کسی دور دراز علاقے میں موجود ہیں تو اس بیٹری کے دھوکہ دینے کے چانسز بہت کم ہیں۔