دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون تیار کر لیا گیا

Last Updated On 22 July,2020 01:20 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں اب حقیقی وقت میں ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کر کے سنانے والے دستی آلات اور ہیڈفون عام استعمال ہو رہے ہیں لیکن اکثر مترجم آلات کیلئے انٹرنیٹ کنیکشن لازمی ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون بنایا گیا ہے جو اب آف لائن رہتے ہوئے بھی کئی زبانوں کا بخوبی ترجمہ کرسکتا ہے۔ اس مترجم ایئربڈ کا نام ‘ٹائم کیٹل ٹو’ ہے جس پر 2017 سے تحقیق جاری ہے۔

اب کسی انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر بھی یہ انگریزی سے چینی، جاپانی، فرانسیسی اور کوریائی زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے اسی طرح چھ زبانوں کا انگریزی ترجمہ کرنے کے قابل ہے۔

وائی فائی یا سیل فون نیٹ ورک کے ساتھ ٹائم کیٹل ٹو 93 زبانوں اور لہجوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمے کے علاوہ ان ایئربڈ پر آپ فون کال بھی وصول کرسکتے ہیں۔

اس کی سب سے خاص بات اس کو کسی حد تک جاسوسی آلے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے اگر اس کی حساسیت بڑھا دی جائے تو آپ اطراف میں بولنے والے افراد کی باتوں کو بھی اپنی زبان میں ترجمہ کرکے سن سکتے ہیں۔ اس کے اس فیچر کا سیاحت سے وابستہ افراد اور کاروباری حضرات بھی کر سکتے ہیں۔