اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیٹ کی آسان اور ملک گیر رسائی یقینی بنانے اور اس حوالے سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ جدید تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ان کی صلاحیتوں کے نکھار کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں تعلیم کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ کی آسان رسائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے معاملات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔