لاہور: (دنیا نیوز) اب قربانی کے جانور ون کلک پر خریدے جا سکیں گے۔ پنجاب حکومت نے ‘’بکرمنڈی ایپ’’ متعارف کروا دی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی اس موبائل ایپ میں جانوروں کی تصاویر، عمر، وزن اور نسل کی تفصیلات موجود ہوں گی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے قربانی کے جانور آن لائن خریدنے کی سہولت عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر عوام کے مہیا کی گئی ہے۔
شہری اب گھر بیٹھے اپنی مرضی کا جانور خرید سکیں گے۔ خریدار کے لیے نام اور موبائل نمبر، فروخت کے لئے شناختی کارڈ نمبر لازمی ہو گا۔