برطانیہ نے چینی کمپنی ہواوے کے 5 جی نیٹ ورک پر پابندی لگا دی

Last Updated On 16 July,2020 09:31 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے مشہور ہواوے کمپنی کے فائیو جی نیٹ ورک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر چین کی جانب سے سخت مایوسی کا اظہار سامنے آیا ہے۔

ہواوے کپمنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریںگے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں ہواوے کے اب تک 20 ہزار سٹیشن نصب کیے جا چکے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر برطانیہ نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو امریکا سمیت دیگر یورپی ممالک اس کی تقلید کرتے ہوئے چینی کمپنی پر پابندی عائد کر سکتے ہیں۔

اس وقت برطانیہ میں ہواوے کپمنی کے 1500 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں اور رواں برس تقریباً 65 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کمپنیاں 31 دسمبر کے بعد ہواوے کے فائیو جی آلات نہیں خرید سکیں گی جبکہ انھیں 2027ء تک اپنے نیٹ ورک سے فائیو جی کی تمام کِٹس بھی مکمل طور پر ہٹانا ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے بھی ہواوے کی فائیو جی مصنوعات کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر پابندی لگائی تھی تاہم چینی کمپنی ہواوے اس الزام کی تردید کرتی ہے۔