شمسی توانائی سے چارج ہونے والی انوکھی گھڑی

Last Updated On 15 July,2020 09:16 pm

کنساس: (ویب ڈیسک) امریکا کی معروف ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گارمن نے ایک ایسی نئی ایجاد کی ہے جسے شمسی توانائی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔

گارمن کپمنی کے نائب صدر بریڈ ٹرنکل نے اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے دی انڈپینڈنٹ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کافی عرصے سے
شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑیاں بنانےکی خواہش رکھتے تھے تاہم ان کی چارجنگ کا دورانیہ کافی نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق گارمن کی نئی ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی گھڑیوں کو بجلی سے چارج کرنےکی ضرورت نہیں ہوگی۔ گارمن کی سمارٹ گھڑیوں کی پہلی جنریشن گذشتہ سال اس کی فینکس گھڑیوں کے ساتھ متعارف کروائی گئی تھی لیکن یہ گھڑیاں فینکس کی بڑی قسم کی گھڑیوں میں شامل تھیں اور انہیں شمسی توانائی سے چارج کرنے کا مقصد صرف چارج بڑھانا تھا، ختم نہ ہونے والی طاقت دینا نہیں تھا۔

نئی گھڑیاں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں جن میں بند کمرے میں سرفنگ اور کوہ پیمائی شامل ہے۔ ان گھڑیوں میں نئی خصوصیات شامل کی ہیں تاکہ بیٹری ختم ہونے کے عمل کو کم کیا جا سکے۔

اس کی بجائے شمسی توانائی سے چارجنگ کا مطلب یہ ہے کہ صارف جب کھیل کے ماحول میں ہو تو اسی سے توانائی حاصل کر لے۔ اس طرح بیٹری کی طاقت محفوظ رہتی ہے۔ گارمن کی نئی گھڑی سستی بھی ہے۔ اگر اسے صحیح طریقے سے چارج کیا جائے تو یہ خود کو ہمیشہ کے لیے چارج رکھ سکتی ہے۔