کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے صارفین کو ای میل سروس، چیٹ اور دیگر کاموں میں مدد فراہم کی جا سکے گی۔
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے اس تبدیلی کو اگلے ماہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ چند دیگر فیچرز بھی متعارف کرانے کا کہا گیا ہے۔
جی میل ڈیزائن میں چار ٹیبز ہوں گے جن میں میل، چیٹ، میٹ فار ویڈیو کالنگ اور رومز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ گوگل ڈاکس، ڈرائیو اور کلینڈر کو ایک ہی جگہ اکٹھا کیا جائے گا۔
اس ورژن میں چیٹ، فائل سوائپ اور گوگل ڈاکس کو ٹیبز سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کیا جا سکے گا۔