آگمینٹڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی سے عینک بنی ہائی کوالٹی تھری ڈی سکرین

Last Updated On 17 July,2020 10:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آگمینٹڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے اب ایک عینک کے ذریعے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور گیمنگ کو تھری ڈی فیچر میں انجوائے کیا جا سکتا ہے، یہی نہیں اگر آپ ساتھ ہی ساتھ ڈرون بھی اڑانا چاہتے ہیں تو اس کو براہ راست ویڈیو کے ذریعے مانیٹر بھی کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عینک ورچوئل ریئلٹی کا ایک نیا ٹول ہے جس کے ذریعے آپ ماضی میں وہ تمام چیزیں جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ٹیب یا لیپ ٹاپ پر دیکھتے تھے اب بہت بہتر کوالٹی کے ساتھ ہینڈ فری طریقے سے صرف ایک عینک کے ذریعے دیکھیں۔

اس کی خاص بات کہ آپ کے ہاتھ مکمل طور پر آزاد ہوں گے بلکہ لوگوں کو صرف آپ ایک عینک پہنے ہوئے بیٹھے دکھائی دیں گے۔ آپ کے سامنے 200 انچ تک فور کے سکرین ہو گی جو تھری ڈی تصویر پیش کرے گی جس سے آپ کو تمام مناظر بالکل حقیقت کا احساس دلائئیں گے۔

آپ اس میں گیم بھی کھیل سکتے ہیں، آن لائن کلاسز کیلئے یہ آپ کو بالکل کلاس روم کا ماحول مہیا کرے گا، اس کو صرف ایک کلک سے سٹارٹ کریں اور اپنی پسند کا جو بھی کام کرنا چاہتے ہیں شروع کریں۔ اس میں موجود نیلی روشنی جو آنکھوں کیلئے مضر ہے، کو روکنے کیلئے مخصوص فلٹر لگایا گیا ہے جس سے آپ کسی خطرے کے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔