3 گھنٹوں میں اسلام آباد سے واشنگٹن کا سفر ممکن ہو جائے گا

Last Updated On 08 August,2020 09:17 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) ایک امریکی کمپنی نے دنیا کے تیز ترین مسافر بردار طیارے کا منصوبہ پیش کر دیا جو آواز سے 3 گنا تیز رفتار ہوگا یعنی یہ ایک گھنٹے میں 3600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا اور یہ طیارہ اسلام آباد سے واشنگٹن تک کا سفر صرف تین گھنٹوں میں مکمل کرلے گا۔

طیارے کو فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا، یہ 60 ہزار فٹ کی بلندی پر رہتے ہوئے پرواز کرسکے گا جبکہ اس میں 9 سے 19 تک مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا اور طیارے کی قیمت کیا ہوگی تاہم امید ہے کہ یہ طیارہ 2040 کے لگ بھگ دنیا کی فضاؤں میں محو پرواز ہوگا۔