کلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو زہر کا پیالہ قرار دیتے ہوئے مائیکروسافٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسے نہ خریدے۔
اپنے ایک اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی اس بارے میں حتمی رائے نہیں دے سکتا کہ ٹک ٹاک کو خریدنے کے معاہدے کے بعد کیا ہو؟ یہ ڈیل ایک زہر کا پیالا ہے۔ سوشل میڈیا بزنس میں کامیابی کوئی آسان کھیل نہیں ہے۔
امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ 15 ستمبر تک ٹک ٹاک کی خریداری کے عمل کو مکمل کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ٹک ٹاک کو 45 دن کا وقت دیا ہے، اس دوران اسے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنی کمپنی فروخت کیلئے پیش کر دے۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ اور مارک زکربرگ کے درمیان ان معاملات میں اختلاف ہے۔ رکھتے ہیں۔ فیس بک کے بانی میسنجر، واٹس ایپ، اور انسٹاگرام کو ایک ہی طرح کے انکرپشن کے نظام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔