کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے اس کی نقل تیار کر لی ہے جسے ‘’ریلز’’ کا نام دیا گیا ہے۔
اس ایپ کو گزشتہ سال نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم یہ صرف برازیل کے صارفین کو ہی میسر تھی، مگر اب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے بیان کو سامنے رکھتے ہوئے انسٹاگرام نے اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے صارفین کے لیے یہ نیا ٹول آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔
ریلز ایپ کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک کی طرح ہی 15 سیکنڈ کی ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے۔ صارفین کو ریلز تک براہ راست انسٹاگرام کیمرا سے رسائی حاصل ہوسکے گی اور اس کا آپشن نیچے موجود ہوگا۔
فیس بک کے مطابق انسٹاگرام ریلز کے لیے متعدد ایڈیٹنگ ٹولز بشمول ٹیونز اور اے آر ایفیکٹس کی کیٹلاگ متعارف کرائی جارہی ہے۔