نارتھ کیرولینا: (روزنامہ دنیا) امریکی سائنسدانوں نے جانوروں میں ایک ایسا چھوٹا آر این اے دریافت کیا ہے جو بالوں کی نشوونما میں باقاعدگی لاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی ریسرچ جرنل ‘‘سائنس ایڈوانسز’’ میں شائع تحقیق کے مطابق بالوں والے مساموں کے خلیوں کو تھری ڈی ماحول میں بڑھنے دیا گیا۔ جب انہیں گنج پن میں مبتلا چوہوں کی کھال پر منتقل کیا گیا تو صرف 15 دنوں میں ان چوہوں کی کھال پر 90 فیصد بال واپس نکل آئے۔
ماہرین نے دریافت کیا کہ ایک چھوٹا (مائیکرو) آر این اے ایم آئی آر-218-5 پی بالوں کی افزائش کو تقویت پہنچانے والے ‘‘جینیاتی پیغامات’’ کو متعلقہ خلیات میں تحریک دے رہا تھا جب انہوں نے اس مائیکرو آر این اے کی مقدار بڑھائی تو متعلقہ خلیات میں بال بننے کی سرگرمیاں بھی بڑھ گئیں۔ اگرچہ یہ بہت اہم دریافت ہے لیکن فی الحال یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔