پاکستان ڈیجیٹیلائزیشن اور سائبر سیکورٹی میں بہتری کی راہ پر گامزن ہے: صدر مملکت

Last Updated On 12 August,2020 10:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹلائزیشن اور سائبر سکیورٹی کی بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے انٹرنیشنل ڈیجیٹلائزیشن اینڈ سائبر سکیورٹی کے عنوان سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کورونا وائرس کے بعد تبدیل ہو چکی ہے اور ڈیجیٹل مواصلات پر انحصار بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اہم دستاویزات کو بچانا اور ان کا تحفظ بھی چیلنج ہے لہٰذا سائبر سکیورٹی لازمی بن گئی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی کہ ہماری صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتیں وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے تمام صلاحیتیں اور مہارت بروئے کار لائیں گی۔