کووڈ 19 کی روک تھام کیلئے 'ایئر پیور ریفائنگ ماسک' تیار

Published On 29 August,2020 10:09 am

سیول: (روزنامہ دنیا) نئے کورونا وائرس سے ہونیوالی بیماری کووڈ 19 کی روک تھام کیلئے فیس ماسک کا استعمال دنیا کے بیشتر حصوں میں لازمی قرار دیا جاچکا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے جنوبی کوریا کی ایک الیکٹرک کمپنی نے 'ایئر پیوریفائنگ ماسک' متعارف کرایا ہے۔

اس فیس ماسک کو آئندہ ہفتے برلن میں شیڈول آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔ کمپنی نے اس فیس ماسک میں 2 معیاری ہیپا فلٹرز شامل کئے ہیں جو ہوا میں موجود 99.97 فیصد ذرات کو نکال دیتے ہیں۔ ماسک کیساتھ ایک کیس بھی ہوگا جو بیٹری چارج کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک کو جراثیموں سے پاک کرے گا۔
 

Advertisement