لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج نے عمرہ، زیارات اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے اعتمرنا ایپ لانچ کر دی ہے، ابتدائی طور پر ایک دن میں 6 ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اعتمرنا ایپ کے ذریعے مسجد قبا، مسجد شہدائے احد اور جبل نور کی زیارت کیلئے بھی اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اجازت نامہ حاصل کرنے والے افراد کے روزانہ 6 گروپ تشکیل دیئے جائیں گے۔ ہر روز ایک ہزار افراد کو عمرہ کی اجازات
اعتمرنا ایپ کو ایپل سٹور اور پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے، مسجد نبویﷺ کی زیارت اور وہاں نماز ادا کرنے کیلئے بھی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا۔ سعودی حکومت 18 اکتوبر سے عمرہ زائرین کی تعداد 15 ہزار افراد تک بڑھا دے گی۔