بچوں کیلئے نامناسب ویڈیوز سے بچاؤ، یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا فیصلہ

Published On 25 September,2020 05:31 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مشہور ویب سائٹ یوٹیوب نے بچوں کو غیر مناسب ویڈیوز سے محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوب حکام کا کہنا ہے کہ مواد اپ لوڈ کرنے والے اگر سمجھتے ہیں کہ اس اصول کا اطلاق غلط طور پر کیا گیا ہے تو وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایسی ویڈیوز جو 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں دیکھنی چاہیں، اس کا فیصلہ یوٹیوب کا سٹاف کرتا ہے تاہم اب اس کیلئے جلد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جانے لگے گا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے دور میں یوٹیوب کی جانب سے پہلے ہی نقصان دہ مواد کی نشاندہی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال بڑھا دیا گیا ہے۔ رپورٹس ہیں کہ رواں سال بہت بڑی تعداد میں ویڈیوز کو ہٹایا گیا جس کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی۔