امریکی وزارت تجارت وی چیٹ کے خلاف کمر بستہ ہو گئی

Published On 21 September,2020 08:24 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک اور اوریکل کے درمیان معاہدے کو صدارتی منظوری ملنے کے بعد امریکی وزارت تجارت وی چیٹ کے خلاف کمر بستہ ہو گئی ہے۔

وزارت تجارت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وی چیٹ پر پابندی ضروری ہے۔

اس لیے وزارت وی چیٹ کے حق میں عدالتی فیصلے کے خلاف جلد اپیل دائر کرے گی۔

اتوار کو مجسٹریٹ کی عدالت نے وزارت تجارت کے اس حکمنامے کو معطل کر دیا تھا جس میں ایپل اور گوگل کو اپنے پلیٹ فارم سے وی چیٹ ہٹانے کو کہا گیا تھا۔