ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح

Published On 17 September,2020 04:52 pm

ہری پور: (دنیا نیوز) ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح وزیراعظم نے کیا۔ انسٹیٹیوٹ میں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ اور غذائی ٹیکنالوجی سے متعلق خصوصی کورس کرائے جائیں گے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ منصوبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید تعلیمی ڈھانچے، وسیع صنعتی معلومات پر مبنی معیشت کی سوچ کا مظہر ہوگا۔

 

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔ ہم تعلیم ،سائنس اور علم پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے درست سمت میں بڑھ رہ رہے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ انسٹیٹیوٹ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ حکومت ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کےلئے چین کی پانچ اور آسٹریا کی تین جامعات کےساتھ تعاون کررہی ہے۔