وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کے درمیان الیکٹرک بسوں کے حوالے سے معاہدہ

Published On 15 September,2020 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان الیکٹرک بسوں کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا معاہدے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئندہ دس سالوں میں 50 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرانک پر شفٹ ہوگی۔ اگلے سال کے اندر دو مزید چینی کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایشیا کا مکمل الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والا پہلا شہر ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں 30 بسوں کو ڈیزل سے الیکٹرانک پر لا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹراک ہونے سے 48 ہزار مسافروں کو سہولت میسر آئے گی جس کی بدولت 30 ہزار بیرل سے 51 کروڑ روپے بچائے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ترقی کے ساتھ کون بیروزگار ہوگا اور کس کو فائدہ ہوگا؟ جتنی تیزی سے الیکٹرک بسز اور کاریں چلیں گی۔ عام مکینک کا سروائیول مشکل ہوتا جائے گا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد لڑکیوں کے لئے تھری ویلر کارز متعارف کروا رہے ہیں۔ یہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک بڑا انقلاب ہوگا۔