کورونا وائرس کی وجہ سے آئی فون 12 کی لاؤنچنگ تاخیر کا شکار

Published On 16 September,2020 05:49 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون 12 کی لاؤنچنگ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ایپل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ آئی فون 12 رواں سال 15ستمبر کو لاؤنچ کیا جائے گا۔

اس کے تحت خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا لیکن آئی فون 12 کے خریداروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ کیونکہ ایونٹ میں نئی ایپل واچ 6، ایپل واچ ایس ای اور آئی پیڈز کو متعارف کروایا گیا۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 متعارف کروانے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم افواہیں زیر گردش ہیں کہ کے تحت توقع کی جارہی ہے کہ ایپل کمپنی اپنا نیا فون اکتوبر میں متعارف کروانے کا پلان بنا رہی ہے۔