زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی فارم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی

Published On 20 September,2020 04:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے ملک میں ٹیکنالوجی پر مبنی فارم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں زراعت کے جدید منصوبے کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی پانچ سو فارم تعمیر کئے جائیںگے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کا گلگت میں جدید سکولز کے قیام اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت دو، پانچ اور ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی کے فارمز کو ڈرون، پانی کے سینسر، کیڑے مار ادویات کے سینسر، پیکنگ کی سہولت، بیجوں کے انتخاب اور دیگر سہولتوں سمیت ٹیکنالوجی پیکج دئیے جائیںگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ ملک کی مجموعی پیداوار میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔