فیس بک انتظامیہ کا ایف آئی اے سائبر کرائم سے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق

Published On 18 September,2020 04:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد سائبر کرائمز ونگ کو سوشل میڈیا پر جرائم کے خاتمے کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل ہو گئی، فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کر لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی سائبر سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے نئے اقدامات کا آغاز کر دیا، فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کر لیا، فیس بک انتظامیہ نے سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے کیلئے ایف بی آئی کی پالیسی کے مطابق رابطے کی حامی بھر لی۔

فیس بک ایکسپرٹ ٹیم نے سائبر کرائم کی تحقیقات کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کر لیا، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ عامر فاروقی، ایڈشنل ڈاریکٹر عبدالقادر قمر نے فیس بک انتظامیہ سے معاہدہ کیا۔