واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) سپیس سیکیورٹی کے سابق اسرائیلی سربراہ نے کہا ہے کہ کائنات میں خلائی مخلوق موجود ہے، مگر بنی نوع انسان اس کیلئے تیار نہیں ہیں۔
خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں سابق اسرائیلی جنرل اور موجودہ پروفیسر حیم ایشد جو 30 سال تک اسرائیلی سپیس سکیورٹی پروگرام سے وابستہ رہے نے کہا اسرائیل اور امریکہ کئی سال سے خلائی مخلوق کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر انسانوں کو ہیجانی کیفیت سے بچانے کیلئے اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے کیونکہ وہ اس کیلئے تیار نہیں ہیں۔
حیم ایشد نے اصرار کیا کہ ٹرمپ اس امر سے باخبر ہیں اور وہ اس کو افشا کرنے والے تھے، مگر انہیں روکا گیا کیونکہ انسان یہ سب قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔
اسرائیل کے سابق عہدیدار حیم ایشد نے دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق مریخ پر امریکہ کیساتھ انڈر گراﺅنڈ بیس چلا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے خلائی مخلوق اس وقت تک سامنے نہیں آئے گی جب تک انسان اس کیلئے تیار نہیں ہو جاتے۔