نوکیا نے صارفین کیلئے کم قیمت 5 جی فونز تیار کر لئے

Published On 17 March,2021 06:54 pm

ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) یورپی ملک فن لینڈ کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے صارفین کیلئے سستے ترین فائیو جی فونز تیار کر لئے ہیں جنھیں جلد مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

نوکیا جی 10 کی قیمت تقریباً 26 ہزار پاکستانی روپے جبکہ ایکس 10 کی قیمت 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایکس 20 نامی فون بھی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا جو لگ بھگ 65 ہزار روپے میں فروخت ہوگا۔

خیال رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں نوکیا نے صرف فائیو جی موبائل فون 8.3 پیش کیا ہے جس کی قیمت عام صارف کی پہنچ سے بہت دور ہے۔

نوکیا جی 10 میں 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی سٹوریج ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ فون 4000 ایم اے ایچ بیٹری، 6.38 ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریولوشن اور میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 22 پراسیسر سے لیس ہوگا۔

اس موبائل فون کا فرنٹ سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل، 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو کیمرے اور اس کی پچھلی سائیڈ پر 48 میگا پکسل مین کیمرا ہوگا۔

 

Advertisement