کراچی میں ای کامرس سے متعلق تربیتی سیمینار، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

Published On 15 March,2021 09:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مقامی ہوٹل میں ای کامرس سے متعلق تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ای کامرس کے ذریعے نوجوان اپنا روزگار خود کمانے کے ساتھ دوسروں کے لیے بھی روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بن سکتے ہیں، کورونا کی وباء کے دوران دنیا بھر میں ای کامرس ہی واحد ذریعہ تھا جس نے صارفین، مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والوں کو جوڑے رکھا۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی ای کامرس ایکو سسٹم تیزی سے مضبوط ہورہا ہے جس سے نوجوانوں کوبھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے، اس طرح کے تربیتی سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں ای کامرس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔