کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن میں 22 سال بعد الیکشن منعقد ہوئے جس سے ٹیکس بار میں گہما گہمی نظر آئی۔
کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں یونائیٹیڈ گروپ نے کلین سویپ کیا اور یروفیشنل گروپ کو ہرایا۔ زیشان مرچنٹ صدر، محمود بکیا نائب صدر، فائق رضوی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
حارث طفیل نائب سیکرٹری، شیراز احمد لائبرین جبکہ ایکزیکٹیو کمیثی میں عبدالواہاب ، عاصم رضوانی، عاطف اعوان، عرفان غفور، محمد مصطفیٰ رحیم، سعود الحسن، اعجازالحسن جعفری، راحیل فاطمہ منتخب ہوئے۔