کراچی: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جامعہ بنوریہ میں آکر اسلام قبول کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق42 سالہ ٹیفنی سلسیٹ سمتھ امریکا کی ریاست ٹیننسی سے تعلق رکھتی ہے ،وہ جامعہ بنوریہ عالمیہ آئیں اور اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔جامعہ کے متہمم مولانا نعمان نے کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نام عائشہ امینہ تجویز کرکے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر عائشہ امینہ نے کہاامریکا میں مسلمان سہیلیوں سے متاثر ہوکر قرآن مجید کا مطالعہ کیا۔ اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، اسی سے متاثر ہوئی اور ارادہ کیا کہ اسلام قبول کرلوں ، اب خود کو خوش قسمت تصور کررہی ہوں ۔