روسی عدالت نے ٹک ٹاک کو 30 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کردیا

Published On 06 April,2021 06:24 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی عدالت نے ٹک ٹاک ایپ کو 30 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کردیا ہے

روسی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ کم عمر بچوں کو اکسانے والی پوسٹ ہٹانے میں ناکام رہی، پلیٹ فارم پر ایسی ایپ موجود ہیں جو بچوں کو غیر قانونی مظاہروں میں شرکت کے لئے ابھاررہی ہیں، عدالت نے روسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا ایپ کو تیس ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ کیا۔ 

Advertisement