دنیا کی سب سے چھوٹی اور تیز ترین مائیکرو چپ تیار

Published On 08 May,2021 05:17 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) کمپیوٹر بنانے والے امریکی ادارے نے دنیا کی سب سے چھوٹی اور تیز ترین مائیکرو چپ تیار کر لی ہے ۔

آئی بی ایم نے اعلان کیا کہ اس نے دو نینومیٹر چپ تیار کی ہے ، جو اب تک سب سے چھوٹی اور طاقتور ترین مائکروچپ ہے۔ نئی چپ کا سائز تقریبا ناخن کے برابر ہے ۔ اس میں50 ارب ٹرانزسٹر لگائے گئے ہیں ۔ یہ چپ 45 فیصد بہتر کارکردگی دکھائے گی اور تقریبا 75 فیصد کم توانائی استعمال کرے گی۔

جدید ترین چپ کی مدد سے سیل فون کی بیٹریاں چار گنا زیادہ دیر تک چل سکیں گی ۔ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ 2025 تک اس کی صنعتی پیمانے پر تیاری شروع ہوجائے گی۔