نیویارک: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انوکھا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے غیر مہذب جواب دینے والے صارفین کو تہذیب کے دائرے میں رہنے اور پیغام پر نظر ثانی کرنے کا کہا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر برپا ہونے والے طوفان بدتمیزی سے کون واقف نہیں اور نہ صرف سیلیبریٹیز بلکہ ہم میں سے بھی بیشتر لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرولنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ صارفین کے طرز عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے اب ٹوئٹر نے صارفین کو تہذیب سکھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
When things get heated, you may say things you don t mean. To let you rethink a reply, we’re running a limited experiment on iOS with a prompt that gives you the option to revise your reply before it’s published if it uses language that could be harmful.
— Twitter Support (@TwitterSupport) May 5, 2020
ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے ہراساں کرنے والی اور جارحانہ ٹویٹس کی روک تھام کی جا سکے گی۔
نئے فیچر کی بدولت جب بھی صارف کسی ٹویٹ کا جواب دے گا تو ایک پاپ اپ کھلے گا، جس میں جلی حروف میں لکھا ہوگا کہ کیا آپ ٹویٹ کرنے سے پہلے اپنے مواد پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں؟ فی الحال یہ فیچر انگریزی زبان میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، دونوں آپریٹنگ سسٹمز کےلیے دستیاب ہے۔
ٹوئٹر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر نے اپنے اس انوکھے فیچر کی آزمائش گزشتہ سال کی تھی، اور اس سے بیہودہ جوابات بھیجنے کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی تھی۔ آزمائش کے دوران34 فیصد لوگوں نے اپنے ابتدائی جواب پر نظر ثانی کی یا اس کے برعکس جواب بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم 11 فیصد صارفین نے پہلی بار آگاہ کیے جانے کے باوجود اپنا بیہودہ جواب بھیجنے ہی کو ترجیح دی۔
After testing and improving prompts that ask you to review a potentially harmful or offensive reply, we learned that this feature can help encourage more meaningful convos.
— Twitter Support (@TwitterSupport) May 5, 2021
We’re now rolling out these prompts on iOS and soon Android. https://t.co/GdnEGrIvfM pic.twitter.com/5hrK0mrd8f
یاد رہے کہ ٹوئٹر کواپنے پلیٹ فارم پر اکثر و بیشتر استعمال کنندگان کی جانب سے دشنام طرازی (بیہودگی، بَدزُبانی)، گالم گلوچ پر تنقید کا سامنا کرتا پڑتا ہے؛ اور اسی وجہ سے ٹوئٹر گزشتہ کئی سال سے اپنے پلیٹ فارم پر بیہودگی پر مشتمل مواد اور ہراسانی (ہیراسمنٹ) پر قابو پانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
ٹوئٹر کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جنوری سے جون کے درمیان اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے 19 لاکھ اکاؤنٹس سے پوسٹ ہونے والے غیر مہذب مواد کو ہٹایا، اور ٹوئٹر رولز کی خلاف ورزی پر 9 لاکھ 25 ہزار 700 اکاؤنٹس معطل کیے۔