مائیکروسافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 24 جون کو متعارف کرایا جائے گا

Published On 03 June,2021 06:39 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا اور جدید ونڈوز آپریٹنگ سسٹم رواں ماہ 24 جون کو متعارف کرا دیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ کے چیف آپریٹنگ افسر ستیہ نڈیلا اور چیف پراڈکٹ افسر پانوس پانے اس تاریخی موقع پر دنیا کے سامنے ایک ورچوئل اجلاس میں یہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پیش کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ستیہ نڈیلا نے عندیہ دیا تھا کہ ان کی کمپنی نئی نسل کیلئے ایک نیا سسٹم لا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا، مگر رپورٹس ہیں کہ 2021ء کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہو سکتی ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی جانب سے آخری بار 2015ء میں ونڈوز 10 کو آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

گزشتہ ماہ ستیہ نڈیلا نے ایک تقریب کے دوران اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایک عشرے کے بعد مائیکروسافٹ ونڈوز کی سب سے اہم ترین اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔