گروتھ ایکس ایکسلریٹر پروگرام کے تحت B2B سٹارٹ اپس کیلئے ایپلیکیشنز کا اجرا

Published On 01 June,2021 10:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ نے پاکستان کے سٹارٹ سسٹم کو مزید تقویت بخشنے کے لئے ملک میں اپنے معروف گروتھ ایکس ایکسلریٹر پروگرام کے ضمن میں ایپلیکیشنز کا اجرا کر دیا ہے، پروگرام بی 2 بی سٹارٹ اپس کے لئے ہے۔

گروتھ ایکس ایکسلریٹر پروگرام کا اجرا مائیکروسافٹ اور ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس (ADIO)کے مابین شراکت کا حصہ ہے جس کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔

اس شراکت کا مقصد خطے میں سٹارٹ اپس کے لیے مواقع بہم پہنچانا ہے۔GrowthX Accelerator پروگرام کو اس طرح تخلیق کیا گیا ہے کہ ایسے کارپوریٹس اور سٹارٹ اپس کو ملائے جو ایک دوسرے کے لیے باہمی طور پر سود مند ثابت ہوں، اور اپنے مقاصد حاصل کریں ۔ مزید بر آں اس کا مقصد B2B سٹارٹ اپس کو ٹیکنالوجی ، رہنمائی اور مارکیٹ تک رسائی جےسے معاملات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

رابرٹو کروسی، ایم ڈی مائیکروسافٹ فار سٹارٹ اپس (ایم ای اے) کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ” ہماری ابو ظہبی انوےسٹمنٹ آفس (ADIO) کے ساتھ شراکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے ،جس کا مقصد اس خطے کو ٹیکنالوجی اور انٹرےپرینیورشپ کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے ۔

گروتھ ایکس آن لائن اور فزیکل ورکشاپس اور ٹریننگز کا مجموعہ ہو گی جن میں ” ڈیمو کے دن“ اور نیٹ ورکنگ تقرےبات بھی شامل ہوں گی، جہاں سٹارٹ اپس اپنے مقاصد مائیکروسافٹ کے علاقائی پارٹنرز اور ونچر کیپٹلسٹ کے سامنے پیش کر سکیں گے۔

12 ہفتے پر محیط پہلے مرحلے میں پورے خطے سے 15 سٹارٹ اپس کو چنا جائے گا۔
 

Advertisement