خیبرپختونخوا میں کرپٹو مائننگ کا خواب ادھورا رہ گیا، کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ

Published On 01 June,2021 03:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کرپٹو مائننگ کا خواب ادھورا رہ گیا، کرپٹوکرنسی کے لئے قائم کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹومائننگ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مشیربرائے سائنس ایند ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش بھی استعفٰی دے چکے ہیں، وقار ذکاء صوبائی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران میں شامل تھے۔
 

Advertisement