ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل

Published On 01 June,2021 08:59 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں اسپیشل اکنامک زون قائم کیے جائیں گے، ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا۔ شہری کہتے ہیں بے روزگاری کے خاتمے کےلیےمزید اقدامات اٹھائے جائیں۔

خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں اسپیشل اکنامک زون قائم کئے جائیں گے، صوبائی حکومت نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت کے نئے منصوبے کے تحت مختلف اضلاع میں نئے اکنامک اسٹیٹ کی بحالی و تعمیر کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، صوبے کے گیارہ اضلاع میں 200 ملین روپے سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔

صوبے میں اکنامک زونزکے قیام کو شہریوں نے بھی سراہا، ان کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔ خیبرپختونخوا میں دو سالوں کے دوران 59 نئے صنعتی یونٹ کو شامل کیا گیا جبکہ 47 ناکارہ اور بند یونٹس کو چالو کیا گیا۔
 

Advertisement