ٹیلی نار پاکستان نے کینز میں پانچ ایوارڈ جیت لئے

Published On 29 June,2021 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹیلی نار پاکستان نے دنیا بھر میں تخلیقی صلاحیتوں کے سب سے بڑے اورمشہور ایوارڈ فیسٹیول میں ملک کو نمایاں کردیا، ٹیلی نار پاکستان نے کینز میں پانچ ایوارڈ جیت لئے۔۔

سالانہ 5 روزہ ایونٹ کو برانڈز ، تنظیموں اور مارکیٹنگ ایجنسیوں کے لئے عالمی معیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس سال پہلی بار ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن کے لئے ایک نہیں بلکہ پانچ ایوارڈز جیتا ہے جن میں موبائل، میڈیا، پائیدار ترقی اور دیگر شامل ہیں۔

ٹیلی نار کے ڈیجیٹل برتھ انیشی ایٹو کو عالمی سطح پر شناخت نے یادگار سماجی اور انتظامی چیلنجوں سے نمٹنے میں پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے کہا کہ یونیسیف اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے ہم نے ایک پرانے معاشرتی اور انتظامی مسئلے کا ایک جدید ڈیجیٹل حل نکالا۔
 

Advertisement