انسٹاگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا طریقہ

Published On 28 July,2021 09:07 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) یہ ایپلیکیشن فیس بک کی ملکیت ہے جس کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ تاہم انسٹاگرام کی کئی ایسی خصوصیات ہیں جن سے بیشتر لوگ ناواقف ہیں۔

انسٹاگرام کے ذریعے صارفین اپنے منصوبوں کی اچھے طریقے سے مارکیٹنگ کر سکتے ہیں جبکہ کسٹمرز کے اکاؤنٹس کو پروموٹ کرنے کے لیے اپنی خدمات بھی پیش کرسکتے ہیں۔

ضروری ہے کہ آپ انسٹاگرام پر اعلیٰ کوالٹی کا مواد پیش کریں۔ اس ایپ میں میں سب سے بنیادی چیز ایسا مواد پیش کرنا ہے جو دیکھنے والے کا دل موہ لے۔

اپنا کانٹینٹ پیش کرنے سے پہلے سے آپ کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کس کیٹگری کے صارفین کو اپنی چیزیں دکھانے کی دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اسنٹاگرام پر کچھ وقت گزاریں۔ اپنے کانٹینٹ کا تعریف ایسے واضح اور آسان انداز میں لکھیں کہ اس سے فالوورز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پئے اور انھیں جلد ہی سمجھ آ جائے۔

ایسے ہیش ٹیگز کا استعمال کریں جو آپ کے مواد سے مطابقت رکھتے ہوں۔ انسٹاگرام کے الگورتھمز مسلسل بدلتے رہتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو نئے اپڈیٹس سے باخبر رکھیں تاکہ ایپلیکیشن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

اچھے اور متحرک اکاؤنٹس کو تلاش کریں، انہیں فالو کریں اور ان کے نشر کیے گئے مواد سے سیکھنے کی کوشش کریں۔

انسٹاگرام کے متعلق نشر ہونے والے اعداد وشمار کو پڑھیں اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

انسٹاگرام پر ایسے ہیش ٹیگز کا استعمال کریں جو آپ کے مواد سے مطابقت رکھتے ہوں۔ فوٹو: اے ایف پی

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیجیے، اپنی وال پر روزانہ سٹوریز لگایا کریں، لائیو کا آپشن استعمال کریں غرض یہ کہ انسٹاگرام کی طرف سے اپنے صارفین کے لیے پیش کیے جانے والے ہر آپشن کا بھرپور استعمال کریں۔

 

Advertisement