ناسا نے مریخ کے اندرونی ڈھانچے کا تعین کر لیا

Published On 25 July,2021 03:19 pm

کیلیفورنیا:(روزنامہ دنیا) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے مریخ کے اندرونی ڈھانچے کا کامیابی سے تعین کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خلائی جہاز‘‘ان سائٹ ’’سے حاصل معلومات کے ذریعے مریخ کے اندرونی ڈھانچے کی مکمل شکل تیار کی ہے ، یہ خلائی جہاز 2019 سے مریخ میں آنیوالے زلزلوں کو ریکارڈ کر رہا ہے ۔

سائنسدانوں کے مطابق مریخ کی بیرونی پرت کی موٹائی 24 سے 72 کلو میٹر جبکہ اندرونی پرت کا نصف قطر 1830 کلومیٹر ہے ۔
 

Advertisement