خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کااعلان،رواں سال کام کا آغاز

Published On 08 August,2021 03:43 pm

شکاگو: (روزنامہ دنیا) ایک امریکی خلائی کمپنی نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،اس ہوٹل میں تین روزہ قیام پر تقریباً 5 ہزار ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خلائی ہوٹل مصنوعی کشش ثقل کا حامل ہوگا اس میں 500 افراد کے رہنے کی جگہ مختص کی جائے گی۔علاوہ ازیں ہوٹل میں جم، ریسٹورینٹ اور وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو زمین کے کسی بھی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔

اس ہوٹل کا ڈھانچہ دو دائروں پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے ، بیرونی دائرہ دراصل خلائی سٹیشن کی بنیاد ہوگا جس میں سولر پینلز، ریڈی ایٹرز اوردیگر تکنیکی سامان موجود ہوگا ۔دوسرا دائرہ رہائش کیلئے ہوگا جس میں جم، باورچی خانے اور ریسٹورینٹ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔کمپنی کا کہناہے کہ اس منصوبے پر رواں سال کام شروع کردیاجائے گا ۔
 

Advertisement