آئی ٹی سے استفادہ کی صورت میں پاکستان تیزی سے نئے دور میں داخل ہوگا: صدر مملکت

Published On 09 August,2021 11:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مکمل استفادہ کی صورت میں پاکستان انتہائی تیزی سے نئے دور میں داخل ہو گا۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل گورنمنٹ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر پاکستان نے بروقت فیصلے جاری رکھے تو وہ بہت جلد قوموں کی برادری میں انتہائی اہم ملکوں میں سے ایک ملک ہو گا۔

انٹرنیٹ پر دستیاب وسیع معلومات کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی سے ذرائع مواصلات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کورونا وبا نے معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے لوگ آن لائن نظام کے ذریعے تعلیم کے حصول کی طرف آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے جدید دور کا آغاز ہوا ہے۔
 

Advertisement