فیس بک کی صارفین کو بڑی خوشخبری،مختصر ویڈیو کا فیچر جاری کردیا

Published On 01 October,2021 11:16 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے مختصر ویڈیو کے فیچر کو جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی موبائل ایپ پر ایک نیا انسٹاگرام طرز کا فیچر جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فیس بک نے سنیپ چیٹ کی کہانیوں کا فیچر کاپی کیا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا تھا۔فیس بک کا مختصر ویڈیو کا فیچرسب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو امریکہ میں دستیاب ہوگا۔

نئے فیچر میں موسیقی ، آڈیو ، ایفیکٹس اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا جو نیوز فیڈز یا گروپس میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ جب کوئی صارف اس طرح کی مختصر ویڈیو دیکھتا ہے تو وہ آسانی سے ویڈیو بنانے والے کو فالو کرسکتا ہے۔جبکہ ویڈیو کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتا ہے۔

فیس بک انسٹاگرام صارفین کے لیے فیس بک مین ایپ میں ریل کی سفارش کرنے کے فیچر کی بھی جانچ کر رہا ہے ، جس سے مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں ریل فیچر مکمل طور پر یکجا ہوجائے گا۔

 

Advertisement