شادی میں کھانا نہ ملنے پر خاتون فوٹو گرافر نے دلہے کے سامنے تصاویر ڈیلیٹ کردیں

Published On 01 October,2021 08:36 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جسے دیکھ اور جان کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ ہنگری میں پیش آیا جہاں پر ایک خاتون فوٹو گرافر نے شادی میں کھانا نہ ملنے پر دلہے کے سامنے ان کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون فوٹوگرافر نے شادی میں دلہے کی جانب سے کھانا کھانے کی اجازت نہ دینے پر غصے میں آکر اُسی کے سامنے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون فوٹوگرافر کا اس واقعے کے بارے کہنا تھا کہ میں ایک عام سی فوٹوگرافر ہوں ،میرےایک دوست نے پیسے بچانے کے کیلئے مجھے اپنی شادی کی تصاویر بنانے کو کہا۔

خاتون فوٹو گرافر نے کہا کہ شادی کےدن تصاویر کھینچنے پہنچ گئی اور اس نے صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک تصاویر لینی تھیں لیکن جیسے ہی 5 بجے تو وہ تھک گئی اور اسی وقت کھانا شروع ہوا ،جیسے ہی کھانا کھانے جارہی تھی تو دوست نےاسے روک لیا اور کھانا کھانے سے منع کردیا۔

فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ اس کے دوست نے کہا کہ تم کھانا نہیں کھا سکتی کیونکہ تمہیں ہماری اور تصاویر بنانا ہونگی جس کے بعد اس نے درخواست کی کہ 10 سے 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ وہ کچھ کھا سکے لیکن اس کے دوست نے کہا کہ یا تو تم تصاویر بنا لو یا پھر بغیر پیسے لئے یہاں سے چلی جاؤ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون فوٹو گرافر نے کہا کہ اپنے دوست کی یہ بات سن کر مجھے غصہ آگیا اور میں نے دلہے کےسامنے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

اس واقعے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھر پور انداز میں شیئر کیا جارہا ہے اور دلہے کو کھانا نہ دینے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
 

Advertisement