قیمتی معدنیات سے بھی زیادہ مہنگی کینام کی لکڑی

Published On 01 October,2021 12:29 pm

ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) دنیا میں ایک ایسا درخت بھی پایا جاتا ہے کہ جس کی لکڑی ہیرے اور سونے جیسی قیمتی دھاتوں سے بھی مہنگی بکتی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق قیمتی معدنیات سے بھی زیادہ مہنگی کینام کی لکڑی ہے ، جو دنیا میں لکڑی کی سب سے مہنگی قسم ہے۔ اسے جاپان میں کیارا کہتے ہیں اور یہ بہت ہی نایاب قسم کی لکڑی ہے جو کہ پرفیوم اور اگربتی بنانے والی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس لکڑی کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے ، اس لکڑی کی ایک گرام کی قیمت دس ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہوتی ہے جس نے اسے کرہ ارض کی سب سے مہنگی لکڑی بنادیا ہے ۔

کینام سے بنی ہر قسم کی اگرووڈ بہت زیادہ مہنگی ہوتی ہے ، اسے الوس ووڈ، ایگل ووڈ یا عود بھی کہتے ہیں اور یہ چینیوں، جاپانیوں، بھارتیوں، عرب اور جنوب مشرقی ایشیائی ثقافتوں میں ہزاروں سال سے ایک اہم حصہ ہے ۔