مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کے عکس کی تصویر جاری

Published On 30 September,2021 10:42 am

ریاض: (دنیا نیوز) مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کے عکس کی تصویر جاری کر دی گئی، انٹرنیٹ پر لوگوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس اجاگر کرنے والی تصویر جاری کی ہے، تصویر میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف نظر آ رہا ہے ، تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔