شارجہ میں ایک ہزار سال قدیم اسلامی سکے دریافت

Published On 30 September,2021 08:39 am

دبئی:(روزنامہ دنیا) شارجہ میں کھنڈرات کی کھدائیوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین ہزاروں سال پرانے اسلامی سکے دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ میں کھنڈرات کی کھدائیوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین ہزاروں سال پرانے اسلامی سکے دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یہ تاریخی دریافت شارجہ آثار قدیمہ اتھارٹی کی مقامی ٹیم نے شارجہ کے وسطی علاقے سے کی، جن میں عباسی خاندان کے نادر چاندی کے درہم بھی شامل ہیں،سکوں پر اس دور کے پانچ خلیفہ ، خلیفہ ابو جعفر منصور ، خلیفہ محمد المہدی، خلیفہ ہارون الرشید، خلیفہ محمد الامین ،خلیفہ ابو جعفر عبداللہ الامعون کی شبیہ موجود ہے ۔

خاص بات یہ ہے کہ ہارون الرشید کی اہلیہ لیڈی زبیدہ (ام جعفر) کا چاندی کا درہم لنک بھی دریافت شدہ اشیا میں شامل ہے ،اس کے علاوہ ایک تابنے کی عباسی فائل بھی ملی ہے ۔آثار قدیمہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صباح ابود جاسم نے کہا کہ یہ دریافت علاقے میں عباسی خاندان کی ابتدائی موجودگی کی تصدیق کرتی ہے ۔