زرافے بھی مردوں کیطرح دل پھینک ہوتے ہیں، تحقیق

Published On 01 October,2021 08:53 am

پنسلوانیا:(روزنامہ دنیا) سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ نر زرافے بھی مردوں کی طرح دل پھینک ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زرافے اپنی نسل کے دوسرے جانوروں، بالخصوص مادہ زرافوں کی بڑی تعداد کے ساتھ میل جول رکھتے ہیں۔اگرچہ زرافوں کی مادائیں بھی خاصے بڑے گروپ بنا کر رہتی ہیں لیکن یہ گروپ بالعموم ‘زنانہ’ ہوتے ہیں جن میں نر زرافوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے ۔

مادہ زرافوں کے برعکس نوجوان نر زرافے زیادہ بڑے گروپوں میں رہنا پسند کرتے ہیں جبکہ ایک گروپ کے نر زرافے ، دوسرے کئی گروپوں کے زرافوں، بالخصوص مادہ زرافوں سے خوب میل جول رکھتے ہیں۔ ریسرچ جرنل ‘‘اینیمل بی ہیویئر’’ میں شائع رپورٹ میں ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ نوجوان نر زرافوں میں زیادہ میل جول کا رجحان غالباً ملاپ کیلئے بہتر سے بہتر مادہ زرافے کی تلاش کی وجہ سے ہوسکتا ہے ۔