لاس اینجلس کے قریب لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، 3 فائر فائٹرز زخمی

Published On 01 October,2021 09:26 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، دھویں کے سیاہ بادل فضا میں بلند ہوتے رہے۔

امریکا کے معروف شہر لاس اینجلس سے 24 کلومیٹر دور لکڑی کے گوادم میں آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے کے عمل میں کئی گاڑیوں سمیت 115 ورکرز نے حصہ لیا، تین فائر فائٹرز زخمی ہو گئے۔

آگ سے ہزاروں ٹن لکڑی جل کر خاک ہو گئی، انتظامیہ نے لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔