اسینتھیان: (دنیا نیوز) پیراگوئے میں کسان مخالف قانون کی منظوری کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پیراگوئے کے دارالحکومت میں کسان مخالف قانون کے خلاف لوگوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا، شہر کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔
مظاہرین نے سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں نذر آتش کر دیں، تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، چند کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔