کابل: (دنیا نیوز) کابل میں طالبان نے ہوائی فائرنگ کر کے تعلیم کے حق میں احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں چند خواتین کو احتجاج کرنے سے روک دیا گیا، طالبان نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی اور کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کو بھی روک دیا گیا۔
خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہمارے قلم نہ توڑیں ، ہماری کتابیں نہ جلائیں اور ہمارے سکول بند نہ کریں، طالبان کی جانب سے ایک خاتون کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔